بنکاک:تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواتر کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تھاکسن شیناواترا ایک معاہدے کے تحت واپس آئے ہیں اور جیل میں مختصر مدت ہی رہیں گے،وہ اپنے ذاتی جیٹ پر آبائی ملک پہنچے، سابق وزیر اعظم کی بہن ینگ لک نیروانگی کے وقت کی تصاویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہیکہ شیناواترا نے روانگی سے قبل اپنی بہن ینگ لک کو گلے لگایا۔
ایک ویڈیو میں تھاکسن اہلکاروں سے مصافحہ کرتے اور ہوائی جہاز میں سوار ہونے سے پہلے ہاتھ ہلاتے ہوئے نظرآئے، ینگ لک بھی خود ساختہ جلاوطنی کی وجہ سے سنگارپورمیں ہیں، فوج نے بدعنوانی کے الزام میں ان کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد تھاکسن کو 2008 میں اقتدار کے ناجائز استعمال پر سزا ہوئی۔