پی ٹی آئی اسلام آباد کے 4 عہدیداروں کی گرفتاری کالعدم قرار، رہا کرنیکا حکم

748
annulled

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا،عدالت نے چاروں پی ٹی آئی عہدیداران کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض خدشات پر کسی کو سلاخوں کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، خدشات کو بنیاد بنایا جائے تو پھر کسی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 4 عہدیداران نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔پی ٹی آئی عہدیداران کی طرف سے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے تھے