لاہور:امیر جماعت اسلامی نے کہا الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی اور فوری انتخابات کا اعلان کرے۔
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا حکومت نے مدت پوری کرلی، آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن ہونا چاہئیں، آرٹیکل 224کی کچھ دفعات کا سہارا لیکر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے الیکشن کو ملتوی یا موخر کرنے کی سازش کی، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور فوری ا نتخابات کااعلان کرے، نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے۔
انہوں نے کہا ہمارا خیال تھا نگران حکومت میں عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 78فیصد اضافہ ہوا، بجلی کی قیمت 72فیصد بڑھ گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر چیزیں مہنگی کر دیں، مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔