بیجنگ: چین نے پاکستانی خشک مرچ کی درآمد کی باضابطہ منظوری دیدی،یہ منظوری خاص طور پر پاکستان میں اگائی جانے والی کیپسکم انیوم ایل پلانٹ سے مرچوں سے متعلق ہے۔
گوادر پرو کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا (جی اے سی سی)نے پاکستان سے خشک مرچوں کی درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک قابل ذکر پیش رفت ہے۔
گوادر پرو کے مطابق پروٹوکول درآمد شدہ مرچ کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کئی شرائط مقرر کرتا ہے۔ ان میں ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک، مرچ کی کاشت اور پروسیسنگ اداروں کے لئے لازمی رجسٹریشن، کیڑوں پر قابو پانے کے اقدامات اور قبل از برآمد پروٹوکول کی تعمیل شامل ہے۔