ین چھوان: چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے کے صدرمقام ین چھوان میں 2023 چائنہ کمپیوٹنگ پاور کانفرنس شروع ہوگئی۔
وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوآنگ لونگ نے بتایا کہ چین نے حالیہ برسوں میں کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور اطلاق کا تیز کرنے کے لئے پالیسیز اور اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔
اس کے علاوہ اس نے اپنی کمپیوٹنگ صنعت میں تیز رفتار ترقی کے فروغ کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔ جن نے بتایا کہ چین کی کمپیوٹنگ طاقت مجموعی طور پر 197 ای ایف ایل او پی ایس ہے جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
چین کی کمپیوٹنگ صنعت نے اپنی سمت اختیار کرنا شروع کردی ہے اور اس کی کمپیوٹنگ مصنوعات جیسے سرورز ، کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز کی پیداوار عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔ اس کانفرنس کی میزبانی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ننگ شیا ہوئی علاقائی حکومت کررہی ہے۔ چین نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی کوششیں تیز کردی ہیں۔