نوشہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان مغرور ہے اور غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابق ارکان کا دونوں ہاتھوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تہذیب اور اخلاقی اقدار سے دور رکھا۔ عمران خان مغرور ہے اور غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک غدار نہیں تھا۔ میں نے صوبے کے عوام کی خدمت کرکے دکھائی، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ خیبرپختونخوا سے رشوت کا خاتمہ کر کے عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولیات دیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں نے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری منزل اگلے انتخابات میں صوبے میں حکومت قائم کرنا ہے۔