علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

231

کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس یں ہوئی، جہاں عبدالولی کاکڑ نے میر علی مردان سے حلف لیا۔

تقریب میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک تھیں۔

قبل ازیں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق کیا تھا اور پھر بعد ازاں اسے منظوری کے لیے گورنر بلوچستان کو بھیجا تھا جس کی انہوں نے منظوری دے دی تھی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ نامزدگی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں۔ جو بھی فیصلہ ہوا، اس میں اللہ کی مرضی شامل تھی۔امید کرتا ہوں کہ علی مردان ڈومکی صوبے  اور  عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔