اسلام آ باد : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی مبارکباد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں،خطے میں خوشحالی،جمہوریت کیلیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کے لیے کام کریں گے۔
خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔