اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ روزسپریم کورٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں عام انتخابات کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
چیف الیکشن اور چیف جسٹس کے مابین خصوصاً عام انتخات نئی حلقہ بندیوں سے کرانے کے مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ موضوع گفتگو رہا۔
گزشتہ روز عام انتخابات 90 روز میں کرانے اور نئی مردم شماری کے اجرا کی منظوری کا مشترکہ مفادات کونسل کا نوٹیفکیشن معطل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکی گئی تھی۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرعابد زبیری کی جانب سے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائرکردہ آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے۔