اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں، احسن اقبال

334
Election

لاہور:مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،  تمام سیاسی جماعتوں اور علما کو معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسیحی برادری بھی پاکستان میں اتنے حصہ دارہیں جتنے مسلمان ہیں،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ جڑانوالہ کے دلخراش واقعات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بعض مذہبی گروہوں نے آزادانہ طور پر عوام میں مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے جنونیت پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو جلا کر دین کی کوئی خدمت نہیں ہوتی، ملک میں قانون اور عدالتیں موجود ہیں، ریاستی اداروں کو ان گروہوں کو قابو میں لانا ہو گا کیونکہ یہ مخصوص حالات میں پنپے ہیں۔