وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا نگران وزیراعظم کو خط، 90 روز میں  انتخابات کرانے کا مطالبہ

489
not acceptable

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا۔

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی قبل ازوقت تحلیل پر آئین 90روز میں انتخابات کا کہتا ہے،آپ سے پرزور مطالبہ ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔

 نگراں وزیراعظم کی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پارلیمان کے اندر اور باہر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، آئین کی رو سے نگراں وزیر اعظم کی نامزدگی کے معاملے پر وزیر اعظم کی جانب سے کسی بھی سطح پر شریکِ مشاورت نہیں کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ نگراں وزیراعظم عوام کے آئینی اور جمہوری حقوق پر مزید کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو منصفانہ ماحول میں انتخابی مہم چلانے کے مواقع میسر کرنا نگراں حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک ہے۔