چین غیر ملکی کمپنیوں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم

565
چین غیر ملکی کمپنیوں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم

بیجنگ:چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے بیجنگ میں بدھ کو ڈنمارک کی انٹرنیشنل ہیلتھ کیئر کمپنی نوو نورڈِسک کے صدر اور سی ای او لارس فرورگارڈ جورجینسن سے ملاقات کی۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن،نائب وزیراعظم ژانگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اعلی سطح پر معاشی کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم اور ملک میں نوو نورڈیسک سمیت غیر ملکی کمپنیوں کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

ژانگ نے بائیومیڈیکل اختراعات اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں تعاون کی مضبوط بنیاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین لوگوں کی صحت کے تحفظ کو سٹریٹجک ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے اور بایو میڈیسن کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہاہے۔