چینی کمپنی نے اے آئی لینگوئج ماڈل کا نیا ورژن متعارف کرادیا

599
چینی کمپنی نے اے آئی لینگوئج ماڈل کا نیا ورژن متعارف کرادیا

ہیفے: مصنوعی ذہانت (اے آئی)اور ذہین بات چیت کے حوالے سے چین کی معروف کمپنی آئی فلائی ٹیک نے اپنے اے آئی سے چلنے والے بڑے لینگویج ماڈل، اسپارک ڈیسک 2.0 کانیا ورژن لانچ کیا ہے۔

آئی فلائی ٹیک کے چیئرمین لیو چھنگ فینگ نے مشرقی صوبے آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں منعقدہ لانچنگ تقریب میں کہا کہ نیا ماڈل کوڈنگ اور ملٹی موڈل دونوں صلاحیتوں کے ساتھ ایک بڑے اپ گریڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔

لیو کے مطابق، ماڈل کی کوڈنگ صلاحیتوں میں کوڈ جنریشن، تکمیل، غلطی کی اصلاح، وضاحت اور یونٹ ٹیسٹنگ جنریشن کے لحاظ سے بہتری آئی ہے۔

ایک ملٹی موڈل ماڈل کے طور پر اسپارک ڈیسک 2.0تصاویر کو پڑھ اور تجزیہ کر سکتا ہے، تصاویر بنا سکتا ہے اور قدیم نظموں پر مبنی تصاویر اور مختصر ویڈیوز بنا سکتا ہے۔