کابل:افغانستان کی فوج کے فوجی تکنیکی ماہرین نے 10 جنگی ٹینکوں کی مرمت کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی 313 سنٹرل کور بھاری ہتھیاروں کی مرمت کے کام کی انچارج ہے۔اس سے پہلے وزارت دفاع کی تکنیکی ٹیموں نے رائفلز، متعدد جنگی ٹینک اور بکتر بند پرسنل کیریئرز کے ساتھ ساتھ فوجی ہوائی جہاز ، گن شپ ہیلی کاپٹرز سمیت سینکڑوں قسم کے اسلحیو سازو سامان کی مرمت کی۔
خیال رہے کہ اگست 2021 میں امریکی زیرقیادت افواج کی شکست اور جنگ زدہ ملک سے عجلت میں انخلا کے بعد مبینہ طور پر 7 ارب امریکی ڈالر مالیت کے جنگی ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں سمیت بھاری ہتھیار افغانستان میں رہ گئے تھے۔