لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم نصرت شہباز کو ایک ہفتے تک اتفاق اسپتال ماڈل ٹاؤن میں زیرعلاج رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا، تاہم ان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور انہیں مزید علاج معالجے کے لیے لاہور سے لندن منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ہمراہ ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے، بیگم نصرت شہباز کو ان کے معالجین کی اجازت کے بعد ہی لندن لے جانے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔