آئینی مدت میں انتخابات نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے، رضا ربانی

387

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے واضح کیا ہے کہ  90 روز کی آئینی مدت میں عام انتخابات نہ ہوئے تو اس کے وفاق کے لیے سنگین نتائج ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کو 6 روز ہو گئے ہیں۔

رضاربانی نے کہاکہ   الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی جامع بیان جاری نہ کرنا افسوسناک ہے نتائج  الیکشن کمیشن کے کندھوں پر ہی ہوں گے، آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت 90 دنوں میں انتخابات کرانے کے آئینی تقاضے پر گھڑی ٹک ٹک کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ   الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد حلقہ بندیوں کے لیے مطلوبہ وقت بتانا چاہیے۔ الیکشن عام انتخابات کے معاملے کو معمول کے طور نہ لے، نہ ہی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کو مقدم رکھنا چاہیے۔