کراچی: میٹرک کی اضافی امتحانی فیسوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

429
schedule

کراچی: بورڈ نے میٹرک کی اضافہ کی گئی امتحانی فیسوں میں نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق اساتذہ، والدین اور مختلف اسکولز ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر فیسوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا، شرف علی کے مطابق مہنگائی کے باعث بورڈ آفس نے اخراجات میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے مختلف امتحانی فیسوں میں اضافے کا اعلان کیا،  تمام اسکولز مالکان کی باہمی مشاورت سے 10 اگست سے فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا انرولمنٹ فیس جماعت نہم کی1500 روپے اور100روپے انرولمنٹ کا فارم ہوگا، سالانہ امتحانی فارم جماعت نہم کی فیس2500 روپے اورامتحانی فارم کی فیس 100روپے ہوگی، بغیر لیٹ فیس کی مندرجہ بالا تاریخیں حتمی ہوں گی، اس میں کسی قسم کی تبد یلی نہیں ہوگی۔