بیجنگ:چین قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور کاروباری اداروں کی مشکلات میں کمی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور اس میں بہتری کے قرض بارے تعاون میں اضا فہ کرے گا۔
قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ نے بتایا کہ نقل و حمل، ٹیلی مواصلات ، گیس و بجلی کی فراہمی، تحفظ آب اور پانی جمع ہونے سے بچا کے منصوبوں کو مزید قرض دیا جائے گا۔
قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے مطابق بینکس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں چھوٹے اور مائیکرو اداروں ، انفرادی کاروبار، کاشتکاری ، افزائش نسل کے کاروباری اداروں اور دیہی گھرانوں کی مدد کے لیے خصوصی قرض مصنوعات تیار کریں۔
قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ نے کہا کہ بیمہ اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کے اہم منصوبوں کے لئے طویل مدتی سرمایہ فراہم کریں۔
اس نے ملک بھر کے مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے تاکہ سماجی ، معاشی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں پر سیلاب کے اثرات کم ہوسکیں۔