چین:  بجلی کے استعمال میں 5.2 فیصد اضافہ

520
چین:  بجلی کے استعمال میں 5.2 فیصد اضافہ

بیجنگ:چین میں 2023 کے ابتدائی سات ما ہ کے دوران بجلی کے استعمال میں اضافے کی شرح مستحکم رہی جسے ملک کی معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین میں اس عرصے کے دوران بجلی کا استعمال 52 کھرب کلو واٹ آورزکے قریب پہنچ گیا جو ایک برس قبل کی نسبت 5.2 فیصد زائد ہے۔

پہلے درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 4.6 فیصد اور 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدائی 7 ماہ کے دوران رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد بڑھ کر 782.7 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق صرف جولائی کے دوران ملک میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت  6.5 فیصد اضافے سے 888.8 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔