احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

396

 اسلام آ باد : سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، انہوں (احسن اقبال ) نے کہا تھا کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے، صرف یہ جملہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں۔ سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے، یہ جملہ مقدمہ مزید چلانے کیلئے کافی نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں؟ یہ طے کرنا ہمارا کام ہے، درخواست گزار محمود اختر نقوی صاحب آپ نے اطلاع دی شکریہ۔

عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ میری نظر میں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، ہوسکتا ہے انہوں نے جذبات میں آکر کوئی بات کہہ دی ہوگی، 25 اپریل 2018 کو احسن اقبال نے بطور وفاقی وزیر داخلہ بات کی ہوگی۔