راولپنڈی: سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی نیب کی ٹیم نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر رہائی کا حکم جاری ہوا تھا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
چوہدری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
نیب کی جانب سے عدالت سے چوہدری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی، دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا جس کے بعد نیب ٹیم انہیں لے کر لاہور کے لیے روانہ ہو گئی، چوہدری پرویزالٰہی کو کل لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔