لاہور :استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیٹرن انچیف استحام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ امید ہے انوار الحق کاکڑ ملک کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔
جہانگیر ترین نے مہنگائی کو ملک کا سب بڑا مسئلہ قرار دیا ۔ کہا مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ ان کی جماعت حکومت میں آکر اس پر قابو پائے گی۔ مہنگائی کو کم کرنا ہماری پارٹی کامنشور ہے۔
اس سے قبل صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بھی ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید کرتا ہوں وہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد سمیت ہر چیلنج کو آئین اورقانون کے مطابق پورا کریں گے۔