اسلام آباد:سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ محترم انوار الحق کاکڑ بلوچستان کی ایک مثر اور قابل شخصیت ہیں اوربلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور وزیر اعظم تعیناتی اچھا اقدام ہے۔
انوار الحق کاکڑ کی صلاحیتوں کے سب معترف ہیں، بطور نگران وزیراعظم ملک کے بہتر مفاد میں فیصلے کریں گے۔
سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ میں قانون سازی، عوامی مسائل پر موثر آواز اٹھائی اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔