یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کے بعد گھی بھی مہنگا، چینی تین ماہ سے غائب 

818
expensive

فیصل آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کیلئے گھی بھی مہنگا کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کردیا گیا گھی کی فی کلو قیمت 398 روپے سے بڑھا کر 423 روپے کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا، تمام برانڈ کے فی کلو گھی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول اور دالوں سمیت اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی تین ماہ سے غائب  صرف بی آئی ایس پی مستحقین کو ٹارکٹڈ سبسڈی ملے گی، بی آئی ایس پی کے سوا باقی تمام صارفین کیلئے سسبڈی ختم کردی گئی۔