چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں تیز رفتار اضافہ

483

بیجنگ:چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں جولائی کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ پاور بیٹری کی پیداوار 61 گیگا واٹ آورز(جی ڈبلیو ایچ)رہی، جو گزشتہ سال سے28.9 فیصد زیادہ ہے۔تقریبا 40.5 جی ڈبلیو ایچ لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریاں تیار کی گئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 35.6 فیصد زیادہ ، اور ماہانہ مجموعی طور پر تیار کردہ بیٹریوں کا66.4 فیصد ہیں۔رواں سال کے پہلے

سات ماہ میں، چین کی پاور بیٹری کی پیداوارگزشتہ سال کے مقابلے میں 35.4 فیصد بڑھ کر 354.6 جی ڈبلیو ایچ تک پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ ماہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.6 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ5 ہزار یونٹس جبکہ فروخت 31.6 فیصد بڑھ کر7لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔