عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، چیف جسٹس

754

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق  چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ متبادل ثالثی نظام انصاف عدالتوں پر بڑھتے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے من گھڑت اور جھوٹی مقدمہ بازی کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔

چیف جسٹس نے فراہمی انصاف کے لیے عدالتوں،جوڈیشل افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور کہا کہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو تربیتی پروگرامز سے استفادہ کرنا چاہیے۔

میٹنگ میں چیف جسٹس شریعت کورٹ سمیت چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں صوبائی آئی جیز، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز بھی شریک تھے۔