پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان کر دیا

413
India's refusal

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈنے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیزن میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہوں گے، ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی 8، 8 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر سے قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہو گا جبکہ 15 دسمبر سے پریزیڈنٹ ٹرافی شروع ہو گی جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے اور دونوں میں ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی، یہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی