پشاور، لاہور: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے صدر پرویز خٹک نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نگراں وزیراعظم کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اپنے ایک بیان مٰں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے قائد حزب اختلاف راجا ریاض کے دیے گئے ناموں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس اہم عہدے کے لیے ہمارے نزدیک صادق سنجرانی موزوں ترین نام ہے۔
دوسری جانب استحکا پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے بھی اپوزیشن لیڈر کے دیے گئے ناموں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کا تقرر ہونا زیادہ بہتر ہے۔