نواز شریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، جاوید لطیف

360
the politics of court decisions are sown

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے، وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کی پاکستان واپسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ نواز شریف کو اب مائنس کرنے  کی کوئی کوشش دکھائی نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 1990ء سے بار بار مائنس کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔  ایک طاقت ور ادارے کی جانب سے کبھی جو رکاوٹیں ہوا کرتی تھیں، وہ اب گزشتہ آٹھ، نو ماہ سے نظر نہیں آ رہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی اب ختم ہو گئی ہے، سیاست دانوں کو اب اپنی سی وی قوم کے سامنے پیش کرنی پڑے گی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مقررہ وقت پر انتخابات کا ہے۔ میری جماعت کی قیادت کی بھی یہی سوچ ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہونے چاہییں۔