چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی طبعیت ناساز، چیئرمین پی ٹی آئی کے حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

382
عمران خان کا سرچ وارنٹ منسوخی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم کے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت نہ ہوسکی۔

سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی طبعیت ناسازی کی بنیاد پر رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہوسکی۔جسٹس عامر فاروق کے رخصت پر ہونے کی بنیادپر جمعرات کے روز کے لئے جاری تمام کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ہی کہا تھا کہ ان کی طبعیت ناساز ہے اس لئے شاید وہ جمعرات کے روز دستیاب نہ ہوں۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کی جانب سے حق دفاع ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست جمعرات کے روز سماعت کے لئے مقرر تھی۔

تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔