زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، وزیراعظم

319

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قومیں ہمشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ “کل کی تقریب میں اپنے خطاب میں، میں نے واضح کیا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور خود کفیل بنانا ہے”۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم ان تمام عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے پیاروں نے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ زندہ قومیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔اتحادی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی شکل میں معاشی بحالی کی بنیاد رکھی ہے۔