اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ آرمی چیف ، پاک فوج اور ریاست کے خلاف سازش تھی ،سازش کامیاب ہو جاتی تو ناقابل تصور صورتحال ہوتی، شکر ہے کہ سازش سے بچ گئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ جتھہ تیار کیا تھا ۔
کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کرے گی ، ہماری حکومت تاریخ کی مختصر ترین حکومت تھی ،جو 16 ماہ قائم رہی ،مدت پوری ہونےپر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سبھالتے ہی سب سے پہلے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ، سیلاب متاثرین کے لئے شفاف طریقوں سے اربوں روپے تقسیم کیے،بطور پاکستانی کسی ایک صوبے کی تفریق نہیں کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سبھالتے ہی سب سے پہلے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ،سیلاب متاثرین کے لئے شفاف طریقوں سے اربوں روپے تقسیم کیے ،دوست ممالک سےآنے والی امداد کو انصاف کے ساتھ تقسیم کیا گیا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلئے 75 ارب تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک طوفان ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لیتی ، اس کی کئی وجوہات ہیں ،سیلاب نے ہر طرف ملک میں تباہی مچا دی ، پاک فوج نے سیلاب لی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ۔