اسلام آباد: قومی اسمبلی میں کوئٹہ ایئرپورٹ کا نام نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کوئٹہ ایئرپورٹ کا نام نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قراردادبلوچستان سے منتخب ممبر قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی کی جانب سےپیش کی گئی تھی۔
ذرائع کےمطابق قرارداد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات کے پیش نظر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا چوتھا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔