کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع تربت کیچ کے علاقے بلگتر میں گاڑی کے قریب دھماکہ کے باعث یونین کونسل چیئرمین اسحاق بلوچ سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لیویز کا کہناہے کہ دھماکہ تربت کیچ اور پنجگور کے درمیان بلگتر میں پیش آیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔