موسیٰ خیل: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے نوحی علاقے راڑہ شم میں مسلح ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر لیویز فورس کارروائی کے لیے پہنچی تواہلکاروں کو دیکھ کر مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لیویز کے دو اہلکار شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہدا کی میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انویسٹی گیشن آفیسر توقیر شاہ بھی شامل ہیں۔