چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے قانونی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی

381

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین سے ملاقات کے لیے ان کی قانونی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کو ملا قات کی اجازت مل گئی ،نعیم پنجوتھہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ساڑھے12 بجے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف نعیم پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت دی گئی ،نعیم پنجوتھا چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے حال پوچھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروائیں گے ۔اورچیئرمین پی ٹی آئی سے کپڑوں اور دیگر ضروری اشیاء کا پوچھیں گے۔