لاہور:بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کردیا گیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ملک میں بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست مقامی وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں انتہا کا اضافہ کردیا گیا، بجلی کا فی یونٹ 50 روپے کا ہوگیا۔
درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ بجلی مہنگی ہونے سے غریب آدمی خودکشیاں کررہے ہیں، عدالت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری ختم کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں تین روپے سے 7.50 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد بجلی کے زیادہ سے زیادہ فی یونٹ نرخ 50 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔