اسلام آ باد: راولپنڈی اور اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ضلع بھرمیں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا تاہم ضلع بھر میں اسلحے کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر اٹک نے بھی دفعہ 144 کی پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوکر 12 اگست تک مثر رہے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔