لاہور: وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے نوابشاہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، نوابشاہ کے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
سعد رفیق نے نوابشاہ میں ہونے والے افسوسناک ٹرین حادثے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثہ سے متعلق خبر ملی ہے، تمام افسران کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ،ٹرین حادثے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حادثے میں اب تک 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مزید معلومات آتی ہیں تو اس پر بات کروں گا ۔