انتخابات میں ممکنہ تاخیر فیڈریشن کے لیے خطرناک ثابت ہو گی، رضا ربانی

342

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا میں واضح کیا ہے کہ انتخابات میں ممکنہ تاخیر فیڈریشن کے لیے خطرناک ثابت ہو گی ، ہر صورت آئین میں دئیے گئے ٹائم فریم پر عملدرآمد کرنا ہو گا اور اس کے لیے ساٹھ اور نوے دن مقرر ہیں ۔ الیکشن کمیشن چپ کا روزہ توڑے اور قوم کو اپنے لائحہ عمل کے بارے میں بتائے ۔بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

 اس امر کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران کیا، اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ۔ بلوچستان کی آبادی کو مبینہ طور پر کم ظاہر کرنے پر حکومتی اتحادی جماعتیں ایوان بالا سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئیں ۔

 واک آؤٹ سے قبل سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کو کم دکھایا گیا ہے ۔ 65 لاکھ کی آبادی نہیں ہے ہماری چھ سات نشستیں بڑھ جانی تھیں ان کو بلوچستان کی چند نشستوں کی جمہوریت بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے ۔