ماضی میں نوجوانوں کو ایمازون سے نکال کر مرغی اور انڈوں کے پیچھے لگایا گیا، احسن اقبال

369
rocket in space

نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کے میدان میں اپنی محنت کے ذریعے اپنا نام پیدا کر رہے ہیں، انہیں فیس بک،ایمازون سے نکال کر مرغی اور انڈوں کے پیچھے لگا دیاگیا۔

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت یونیورسٹی آف نارووال،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس نارووال کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ آج میرٹ کی بنیاد پر جن بچوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں بلاشبہ یہ بچے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آج ہمارے آئی۔ٹی ایکسپرٹس کی بدولت ہمارے ملک کا فری لانسنگ مین تیسرا نمبر ھے۔ھم نے چائنہ کے تعاون سے آپلائیڈ میتھی میٹکس،کمپیوٹیشنل فزکس اور نیونو ٹیکنالوجی سینٹر کا آغاز کیا مگر 2018میں نام نہاد تبدیلی سرکار نے ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ سے لیپ ٹاپ چھین کر گولی بارود پکڑا دیا۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے تو ہماری یونیورسٹیز کے تمام تر پراجیکٹس پر کام کو روک دیا تھا۔آج وہ سلسلہ دوبارہ سے شروع ھو گیا ھے،ھم آپکو مرغی اور انڈوں یا کٹے دینے کی بجائے آئی۔ٹی۔سکلز دے رھے ھیں تاکہ آپ اکیسویں صدی میں کامیاب ھو سکیں۔