لاہور: الخدمت رضاکار پروگرام  کے تحت مزید 25 ہزار پودے لگائے گئے

673

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی جانب سے اسموگ فری لاہور مہم کے تحت شہر میں میگا پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت مزید 25000 پودے لگائے گئے۔

ایکسپو سینٹر کے قریب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، پی ایچ اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سیف اللہ گوندل،  الخدمت رضاکار پروگرام کے ہیڈ صنان اکبر، مل کر فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ہیڈ کشف شاہ، والنٹیر ہیڈ ہادی سیف، مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ و طالبات اور رضاکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

مہم کا بنیادی مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا اور اسموگ فری بنا کر صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مہم کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 40،000 پودے لگائے جا چکے ہیں۔