اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر 12 بجے ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرا اعلیٰ اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مقف پیش کریں گی۔
ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔