لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی، اس کے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دلاور کے فیصلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا جج ہمایوں دلاور صاحب کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے ایک اور موقع کے مستحق ہیں؟ اس سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق بھی شکوک پیدا ہوتے ہیں۔