راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی بھابھی انتقال کرگئیں،نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کے اکاونٹ سے جاری کردہ ٹویٹ میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا گیا۔
ٹویٹ کے مطابق انتقال کرنے والی خاتون سابق پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق کی والدہ تھیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 3, 2023
ٹویٹ میں بتایا گیا کہ شیخ رشید کی بھابھی ممتاز بیگم قضائے الہی سے وفاقت پاگئی ہیں۔ انکی نمازِ جنازہ جمعہ کو 3 بجے لال حویلی سے اٹھائی جائے گی۔