پاکستان اور بھارت کو براہ راست مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں: امریکا

482

واشنگٹن:امریکہ نے کہا ہے کہ  پاک بھارت مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، دونوں ممالک کو براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہئیں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس  کے دوران  بھارت میں نفرت پر مبنی واقعات میں اضافے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتیوں سے پرامن اور فسادات سے گریز کی درخواست کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کسی ملک کے سیاسی رہنما یا جماعت کی طرف داری نہیں کرتے، امریکا آزاد، صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے سالانہ 4 ملین ڈالرز فراہم کرتے ہیں۔