اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نگران وزیراعظم کے معاملے پرمتحرک ہوگئے،سابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں اورنگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔ دونوں میں آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقررکا عمل مکمل کرنے پراتفاق کیا گیا۔
نوازشریف اورآصف زرداری نے تمام نام اتحادیوں کے سامنے پیش رکھنے پراتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ نگران سیٹ اپ کی تشکیل کا معاملہ جلد نمٹانے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔