لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔
بدھ کے روز ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں پانچ سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات ، سزائوں ، نااہلی اور ہر طرح کے ظلم وستم کو ہم نے صبر واستقامت سے برداشت کیا،نا انصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزاپاکستان نے بھگتی ہے۔
ان کا کہا تھا کہ طلال چوہدری کو توہین عدالت میں ناحق پانچ سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں،جھوٹے مقدمات ، سزائوں ، نااہلی اور ہر طرح کے ظلم وستم کو ہم نے صبر واستقامت سے برداشت کیا۔
انہوں نے کہا کہ نا انصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزاپاکستان نے بھگتی ہے،2017ء کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے فیصلوں نے 2022ء تک اس نہج تک پہنچا دیا ہے، اللہ تعالی نے (ن) لیگ کو دوبارہ موقع دیا تو 2017ء سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔