اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سازش کے تحت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کو روکا گیا میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کیمطابق ہوگی،مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرابل میں پبلک سروس کے دائر ہ کو وسیع کیا گیا ہے، بل کی حمایت کرنے پر تمام میڈیا ورکرزکا شکریہ اداکرتی ہوں،میڈیا ہاؤسز میں کم ازکم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ کیمطابق ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ 2018میں چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط کرکے ترقی کے سفر کو روکا گیا،گذشتہ 15ماہ میں شہباز شریف نے اتحادیوں سے مل کر ملک کو بحران سے نکالا،آئی ایم ا یف معاہدے پر چیئرمین پی ٹی آئی ملک اور عوام دشمنی کے مرتکب ہوئے۔