پاکستان سادرن ویلتھ فنڈ کسی کا ذاتی نہیں قوم کا ہے، اسحاق ڈار

267

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں ہوتیں رہی ہیں، اب پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے ، پاکستان کا زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہورہے ہیں،پاکستان میں دہشت گردی کس حد تک پہنچ گئی سب کو معلوم ہے،دہشت گردوں کے ساتھ مذکرات کیوں کئے۔؟

سینٹ میں سادرن ویلتھ بل پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بل قومی مفاد کا ہے اس میں کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہو رہی ،پاکستان کے پاس 6 ہزار ملین کے منرلز اور مائنز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تشخص بہتر کرنے کےلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ،دنیا کو کہا پاکستان قرضے کی ادائیگی بر وقت کرے گا  ،پاکستان میں معدنیات کے 3 ہزار ملین ڈالر کے اثاثے ہیں ، پاکستان سادرن ویلتھ فنڈ کسی کا ذاتی نہیں قوم کا ہے۔

ان کا کہنا  تھا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے والے قوم سے معافی مانگیں،دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس  اقدامات کی ضرورت ہے ،ضرب عضب کےلئے تمام وسائل فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جیلوں سے کیوں رہا کیا گیا،پاکستان سے جانے والے دہشت گردوں سے کیوں مذکارات کئے؟دہشت  گردوں  کے خلاف آنے والی جنگ سے نسلوں کو بچایا۔